اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے آج امریکہ اور روس سے شام میں جاری جنگ کو ختم کرنے میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔
مسٹر مون کے ترجمان اسٹیفن دجارک نے ایک بیان جاری کر کے روس ایر امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ شام کے مخالف فریقوں پر دباؤ ڈالیں اوروہاں
جدوجہد ختم کرنے کے ساتھ ساتھ حلب کے اسپتال پر ہوئے فضائی حملے کی قابل اعتمادتفتیش یقینی بنائیں۔
مسٹر دجارک نے کہا "شہری علاقوں پر بمباری کرنے کے بجائے، شامی تنازعہ سے وابستہ تمام جماعتوں کو مسئلہ حل کرنے کے لئے سیاسی عمل پر اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہئے." رائٹر۔